Tuesday, January 21, 2014

دعا کے آداب و مضمرات


دعا ایک مستقل عبادت ھے جس طرح نماز روزہ زکوۃ اور حج ھے - اللہ سے دعا کرنا بھی اسی طرح فرض کیا گیا ھے جس طرح اللہ کی نماز پڑھنا فرض کیا گیا ھے-
 قال ربکم ادعونی،استجب لکم

 تمہارا رب کہتا ھے کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا( المومن )
 اس میں دعا کا حکم بلا امتیاز سب کو دیا گیا ھے،یعنی نیاک و بد سب کو ،جسطرح نماز روزے کا حکم سب کے لئے ھے،نیک ھو یا بد،، اس  آیت میں قبولیت کا وعدہ بھی سب سے بلا امتیاز کیا گیا ھے،،نیک ھو یا بد - ماں جس بچے سے ناراض ھوتی ھے،اس کا حصہ ضرور دوسروں سے چھپا کر رکھ دیتی ھے- محروم کبھی نہیں کرتی پھر جو ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ھے وہ کیسے اپنے بندے کو محروم کر سکتا ھے،، دعا کا حکم نماز سے زیادہ بار دیا گیا ھے،، بلکہ دعا ھر عبادت کا جوھر ھے،
 الدعاء مخ العبادہ اور الدعاء ھو العبادہ ،،
 ارشادات نبوی ﷺ ھیں !
 ھمارے یہاں ھر چیز کی طرح دعا کے بارے مین بھی عجیب عجیب تصورات قائم ھیں،،
1- دعا کے لئے ایک نیک انسان کی تلاش - یہ بالکل ایسے ھی ھے جیسے بیمار تو میں ھوں مگر دوا کے لئے مجھے کسی صحتمند آدمی کی تلاش ھے تا کہ اسے دو ڈھکن دوا پلا سکوں،،دعا تو پکار ھے وہ پکار جو ماں سے سرِ بازار بچھڑ جانے والے بچے کے منہ سے نکلتی ھے،،وہ دردناک پکار فلم مین بھی سنی جائے تو رونگھٹے کھڑے ھو جاتے ھیں،، وہ درد بھری پکار کسی گنہگار کے منہ سے ھی نکل سکتی ھے،، میں نے پہلی دلی دعا میدانِ عرفات میں الیاس کاشمیری اداکار کے پیچھے 1982 میں کی تھی،، میں عصر کے بعد خیمے سے جبلِ رحمت جانے کے لئے نکلا ،ابھی تھوڑا دور گیا ھوں گا کہ رونے اور ڈکرانے کی آواز آئی ،، ساہڈ پر دیکھا تو ایک لمبا دھڑنگا آدمی مچل مچل کر رو رھا تھا
اور لوگ بھی اس کے پیچھے آہ و زاری میں مشغول تھے،، میں نے اس کا مچلنا تڑپنا اور اس کے الفاظ سنے ،فریادوں کی بے ترتیبی بتا رھی تھی کہ کسی مولوی سے قافیے سیکھ کر نہیں آیا،، سب کچھ اندر سے نکل رھا ھے،میں سمجھ گیا کہ رحمت ادھر برس رھی ھے،، میں نے خاک کی مٹھی اٹھائی اور اپنے سر پر ڈال لی اور پھر اس کے پیچھے کھڑا ھو گیا،، کیا آپ یقین کریں گے کہ مین آج تک اس دعا کے ثمرات لوٹ رھا ھوں ؟ اس کے بعد میں حج اور عمروں پر بار بار گیا ھوں مگر الیاس کاشمیری مرحوم کی دعا والی فریکوئنسی مجھے پھر نہیں ملی،، اگر عرش ھلانے والی دعا کرنی ھے تو کسی نیک کی تلاش نہ کریں کسی گنہگار کی تلاش کریں،منت ترلا کر کے اسے دعا پر آمادہ کر لیں اور پھر اس کے ہیچھے صرف آمین کریں،دیکھیں وہ کیسے عرش کو ھلاتا ھے !
 جس درد سے بیمار اور گنہگار روتا ھے، اس درد سے صحتمند اور پرھیزگار رو ھی نہیں سکتا،،اور آپ کو پتہ ھے کہ ماں بچے کی تکلیف کا اندازہ اس کے رونے کی کیفیت سے لگاتی ھے،،اسے پتہ ھوتا ھے کہ یہ رونا دودھ کا رونا ھے،بچے کو بھوک لگی ھے اور یہ رونا کوئی اوپرا رونا ھے ،تکلیف کا رونا ھے،،گنہگار کے رونے سے صرف رحمان نہیں چونکتا،فرشتوں کی بھی دوڑیں لگ جاتی ھیں !

 میں نے دوران طواف ایک گونگے کو دیکھا جو گوں گوں کر کے رو رھا تھا کچھ کہنے کی کوشش کرتا تھا،،وہ جب اپنے اردگرد لوگوں کو ٹولیوں میں قافیوں کے ساتھ مانگتے دیکھتا تو اسے احساس ھوتا کہ یہ بولنے والے تو سارا لوٹ کر لے جائیں گے،

میری کون سنے گا ،میرے پاس تو الفاظ ھی نہیں ھیں- اس کے بعد وہ بےساختہ آسمان کی طرف بے بسی سے دیکھتا اور دردناک فریاد کر کے پاگلوں کی طرح غوں غاں کرتا تھوڑی دور تک دوڑتا،، میں سمجھ گیا کہ رحمٰن نے بولنے والوں کو تو فرشتوں کے حوالے کر دیا ھے اور خود اپنی رحمت سے اس گونگے کی طرف متوجہ ھے جس کی اس کے سوا کوئی نہیں سمجھ سکتا ،میں پورا طواف اس گونگے کے پیچھے دوڑتا رھا اسی کی غوں غاں پر آمین کرتا رھا،اور ثمرات سمیٹتا رھا ! اللہ پر نیکیوں کی دھونس نہین چلتی،،نیکیاں ھم اپنے بھلے کو اپنے اکاؤنٹ مین بھیجتے ھیں رب پر کونسا احسان ھے کہ بندہ ادائیں دکھاتا پھرے، تازہ تازہ گولڈن کارڈ چلا تھا،، جو پاکستان تین لاکھ اپنے اکاؤنٹ میں بھیجے گا گولڈن کارڈ ملے گا اور کسٹم مین چھوٹ ھو گئی، نیز پاسپورٹ فری بنے گا،،گولڈن کارڈ لے کر اسلام اباد ایئرپورٹ پر اترے، کسٹم پر گزر ھوا ، ھاتھ والی سلائی مشین پاس تھی،، کسٹم لگایا گیا،، اسے کارڈ بتایا،،کہنے لگا یہ کیا ھے؟ بڑے فخر سے بتایا پاکستان 3 لاکھ روپیہ بھیجا ھے،، پلٹ کر کہنے لگا مولوی صاحب اپنے اکاؤنٹ میں بھیجا ھے، مجھ پر کوئی احسان کیا ھے؟ کسٹم والا نہین مانا،، رب کو کوئی چار سجدے کر کے تھلے کیسے لگا سکتا ھے،، ؟ دعا کا فوری اور نقد فائدہ ھی یہ ھے کہ سب سے پہلے آپ کے گناہ معاف اور صاف کیئے جاتے ھیں،،پھر آپکی دعا کا جائزہ لیا جاتا ھے کہ آپ کے لئے فوری قبولیت ٹھیک رھے گی یا اسے مؤخر کر لیا جائے یا آخرت کی ضرورت کے لئے فکس ڈیپازٹ کر لیا جائے جو بھی فیصلہ ھو گا،،آپ ھی کی فیور میں ھوگا،، آپ کی بہتری کے لئے ھو گا،،اللہ پاک کا اپنا مفاد ھے ھی نہیں کہ وہ اپنے فائدے کا سوچے گا،، ھماری عبادت اس کا کوئی فائدہ نہیں کرتی اور ھمارے گناہ اس کا کوئی نقصان نہیں کرتے،،دونوں چیزیں ھم اپنے اکاؤنٹ میں بھیجتے ھیں،، گناھوں سے شرما کر جو لوگ اللہ سے مانگنے سے رک جاتے ھیں،،انہیں وہ بار بار کہتا ھے ،میری رحمت سے مایوس مت ھو جاؤ، اللہ سارے گناہ معاف کر دے گا،، تم ان کی وجہ سے میرے پاس آنے سے کتراتے ھو ناں؟ یہ لو میں نے سارے ڈیلیٹ کر دیئے ،بلکہ ھر گناہ کے بدلے نیکی لکھ دی "یبدل اللہ سیئاتھم حسنات،، اللہ ان کے گناہ لے کر نیکیاں پکڑا دیتا ھے،،ایک ٹوکری مین گناہ ڈالو اور دوسری سے نیکی اٹھا لو،، یہ دعا کے نقد فائدے ھیں،، جب کوئی کسی بڑے سے ملنے جاتا ھے تو پتہ ھے کیا ھوتا ھے؟ بیوروکریسی کے کارندے اسے اس کے دربار کے قابل بناتے ھیں،، یہانتک کہ اگر شیخ صاحب کو سفید بال ناپسند ھوں تو مہمان کے بال سیاہ کیئے جاتے ھیں ،اسی طرح رب کے دربار کے تقاضوں سے آگاہ فرشتے اس کے حکم اور پسند کے مطابق آپ کو گناھوں سے صاف ستھرا کر کے رب کے حضور پیش کرتے ھیں !پھر بھی آپ سوزوکی بک کر کے دعا کروانے نیک کے پاس جاتے ھو،،بھائی وہ بکنگ کے پیسے کیسی مریض کی دوا کے لئے دے دو،، اور ھاتھ کھڑے کر لو،اپنے نبیﷺ کی بات کا اعتبار کرو ،،وہ عرش والا کبھی کسی کے اٹھے ھوئے ھاتھ خالی نہیں لوٹاتا ،اسی لئے تو حکم دیا گیا ھے کہ ھاتھ چہرے پر پھیر کر رب کی عطا پر شکر گزاری کا اظہار کرو ،،تیرے ھاتھ خالی نہیں لوٹے اس لئے اس بھرے ھوئے خزانے کو نیچے نہ گراؤ بلکہ ھاتھ چہرے پر مل کر نیچے کرو،، دعا کے آداب میں پہلے اللہ پاک کی تعریف پھر نبی پاکﷺ پر درود پھر اپنی بات پھر درود پر بند کر دو،، نبیﷺ فرماتے ھیں اللہ بڑا بامروت ھے ممکن نہیں کہ وہ دعا کا پہلا اور آخری حصہ تو قبول فرما لے اور درمیان والا چھوڑ دے !

دعا کے مضمرات !

دعا کر کے ھضم کر لینا خالہ جی کا گھر نہیں اس کے لئے یا تو ھمالیہ جیسا ایمان چاھئے یا کے -ٹو  جتنا گناہ -جو
انسان کی گردن جھکا کر رکھے-گنہگار جب دعا مانگتا ھے تو ڈر ڈر کے مانگتا ھے،اسے اپنے گناھوں کے کلپ بار بار نظر آ رھے ھوتے ھیں،، پوری ھو جائے تو فبہا ،، نہ ھو تو وہ اپنے آپ کو ھی کوستا ھے کہ تو نے بھی کونسا کوئی اچھا کام کیا ھوا ھے ! یہ تو ھونا ھی تھا،، وہ مزید مسکینی اور عاجزی کا شکار ھو جاتا ھے ۔۔ اللہ معاف کرے نیک آدمی جب دعا مانگتا ھے تو دعا نہین مانگتا وہ تو الٹی میٹم دیتا ھے،،اپنی نمازوں ،اشراق و اوابین،، حج اور عمرے کے کلپ بار بار لگ رھے ھوتے ھیں،، جوں جوں قبولیت میں دیر ھوتی ھے موڈ خراب ھوتا جاتا ھے،، اور وہ سمجھتا ھے کہ اس کی انسلٹ کی جارھی ھے،، اور آخر بول پڑتا ھے، یار نمازیں بھی پڑھتے ھیں، صدقہ خیرات بھی کرتے ھیں مگر مصیبت نے ھمارا ھی گھر دیکھ لیا ھے،، یہ گلے شکوے کا انداز دعا کو کیا قبول کرائے گا عبادت کو بھی بے کار کر دیتا ھے،، دعا کر کے رب کی مرضی پر چھوڑ دینا چاھئے، یاد رکھئے دعا میں ٹائم فریم نہیں ھوتا،،منگتا کسی کو الٹی میٹم نہیں دیتا،، منگتا یہ نہیں کہتا کہ سرکار اتنے دو،، ڈالرز ھی دو،، وہ کشکول آگے کر دیتا ھے جو آپ کے جی میں آئے ڈال دو ،، موسی علیہ السلام کا دعا کا ادب دیکھا ھے،، درخت کے نیچے کھڑے ھو کر فرمایا " ربِ انی لما انزلتَ الی من خیر فقیر ( القصص ) ائے میرے پالنہار میں ھر اس چھوٹی سے چھوٹی خیر کا محتاج اور قدردان ھوں جو تو میری جھولی مین ڈال دے، اس ادا پر رب کی رحمت کا ٹوٹ پڑنا دیکھو،، گھر بھی دے دیا، نوکری بھی دے دی، بیوی بھی اسی دن دے دی،، یہ ھے ھمارے رب کا مزاج ،،بلیک میلنگ اسے بالکل پسند نہیں ،،
 نہ وہ نسب سے بلیک میل ھوتا ھے نہ عبادت سے،، سر جھکا دو، آنکھیں نیچی کر لو، رو لو،، نہیں تو رونے کی صورت بنا لو،، پھر دیکھو وہ خود تمہاری ضرورتوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کے پورا کرے گا ! اللہ آپ کو سلامت اور اپنے در کا محتاج رکھے ! آمین 

Prayer of Manners & Damages  
Prayer is a regular worship, prayer, fasting, zakat and hajj , which is - to pray to Allah as well as the Prayer is assumed is assumed -
 Mrs. rbkm adauny , astjb . Allah

 Pray your Lord says to me that I would pray ( Mu'minoon )
 I pray that everyone has been indiscriminate order , ie all nyack and evil , someone is praying for all the fast , good or bad , this verse also the word of acceptance have been indiscriminate , , good or bad - the mother of the child may feel angry , part of it is definitely keep hidden from others - never lose that love is more then seventy mothers how they can lose the person , pray, pray more than once has been ordered , but each prayer is worship Nuclear ,
 Keep alabadh and get manu Keep alabadh , ,
 Sayings of the Prophet !
 About Us Pray like everything in here too strange set of concepts ,
1 - find a good man to pray - it is just the same as I 'm sick but I'm a healthy guy looking for medicine so that it is able to administer medication two Caps , pray, cry when they cry , which is Mother separated from the child's mouth out of the market is , if he heard the painful cry movie Man standing runghty may be , the pain may get the call again from the mouth of a sinner , I prayed for the first Delhi Ilyas Kashmiri actor in Arafat back in 1982 was , in the afternoon, went to mercy from the tent , now that would have been a far cry and the voice of dkrany , Naked sahd saw a tall man Mitchell Mitchell had been crying.
They were also engaged in behind him wail , , in tormented him sulk and listen to his words , telling fryadun clutter that a cleric was convicted did not learn from the unique addictive quality , all growing out of the it is understood that in giving mercy is the year , I picked up a handful of dirt and threw it over his head and then stood behind him was lost , till you believe that the main benefits of this prayer been returned do ? After that I have been repeating Hajj and ages Ilyas Kashmiri , but the frequency of late , I did not pray , if pray is the depletion Throne not find any good to find someone guilty , and begged tarala ask him to get ready and then it just does hychy , see how he is hlata to the Throne !
The cries of pain are sick and sinful , can not feel this pain was healthy and virtuous , and you know that the mother is the child's distress may serve to evaluate the state of his crying , it is know that the cry milk is crying , hungry baby is crying and crying is above , is the cry of distress , weeping sinner Rahman not only shocked , there are races of angels !

 I saw that during the tawaf a mute cry of the people , by the people had been used to try to say something , they ask around and see people with qafyun in groups it does make sense that the speakers take the whole back will ,

Who will listen to me , my words are not enough - then that religion still looks toward heaven and a painful cry of helplessness and gan gun makes a long run like crazy , I understood that Rahman speakers is then handed to angels and his mercy which is attracted to the dumb can not understand any of it , the whole she runs behind the dumb ones that just been amen to gan gun , and Patriotic growing ! Virgin did not goodness in God 's bullying , his good deeds we can send in their accounts that the Lord is gracious , what should a person displays posturing , had fresh golden card , which Pakistan will send three million Golden Card found in your account Man has been released and customs , and passport will be free , the Golden Card arrived at Islamabad airport , customs was passed on , his hand had a sewing machine , customs levied , it said card , said What is it ? Pakistan has sent Rs 3 lakh had great pride , I was back in my account and sent Maulvi Sahib is no obligation on me what ? Customs considered the breaks , and prostrate Commons Lord , how can four is ? The cash benefit is immediate and that same prayer first made ​​your sins forgiven and become clean , then your prayers are reviewed immediately to your right that will accept him or her be delayed or the life hereafter whatever needs to be fixed deposit will be decided , in spite of you will feel , you will need to improve , not enough is Allah 's own interest that they will think of their own interests , our it does not serve any good and do no harm to our sin , both things we can send in your account , the blushing sins and ask God to stop those who are , he says he repeated , do not get frustrated if my mercy , Allah will forgive all sins , come to me because you have no fear ? Here I have the delete , but every sin, righteousness instead wrote " ybdl syyathm Hasnat Muhammad , Allah rewarded grabbed gives up his sin , sin, put in a basket and pick up good , it cash benefit of prayer , when no one can know what is the big match is ? bureaucracy operatives empower this court , until the white hair like his father if a guest 's hair black health can become aware of the requirements of the court order, the angels and the like that you clean the sins of the present Lord ! Suzuki still going to be good friends to pray for , , brother of booking money , how the patient's medication to give , and his hand raised it, the Prophet (SAW) that believe , that Allah is ever raised online hand empty return , so ordered has been turned to face the hand of the Lord Give thanks to bestow , let your hands be empty to fill the online treasure down below , but let down his hand on the face together , pray, in manners and appreciate the blessings on the Holy Prophet on his blessings lock again , the Prophet says that he prayed to Allah bamrut is not possible to accept the first and the last to leave and one in the middle !
The implications of prayer !

Hzm aunt 's house to pray do not believe that either should or as hmalyh - Tu sins - that
Man has bent neck - pray the sinner if he is afraid to ask for fear that their sins are coming to see the clip again and again , if the need fbha , or if he himself is the same cosine even so , what has been done ! It had the same feel , they are more prone to poor and humble is good ... God forbid the guy did not ask when you pray, pray that he gives ultimatum , your prayers , orient and auabyn , Hajj and looking to take the clip are repeated pilgrimage , bad mood , as is the amount of time , there is acceptance , and if he considers that it is evaluated to anslt , and finally have to speak , read, prayers of man , they are also the one who took the trouble to see our house is the same , it would take Introduction to pray, worship style also makes redundant is , prayer should be left to the will of the Lord , remember the time frame does not pray , does not give ultimatum to a panhandler , panhandler not say that such a two- state , two dollars again , which makes it more begging bowl put your niggers , Moses the prayer of Jesus is seen in literature , is standing under the tree and said, " Praise the Lord, I feel like Ali lama anzlt poor ( Qasas ) came my guardian and I need all the good little fans who have put in my bag , the Lord's mercy fall on the look , home made ​​, given the job , given his wife the same day , it is our Lord's temperament , blackmail not like it , ,
 They blackmail fatherhood is not worship , head bent in two , eyes down low , Cry , cry or make the case , then she would meet the criteria for your needs ! God keep you safe and actually need ! Amen


No comments:

Post a Comment