Tuesday, January 21, 2014

تقــــــــدیر اور ھمــــــــــــــــــاری کـــوشــــش

                           پتہ نہیں کس نے کہا تھا اور کہہ کے زندہ بھی رھا ھو گا یا چل دیا ھو گا کہ " ذکر جب چھڑ گیا قیامت کا، تو بات پہنچی تیری جوانی تک ،، جب بھی والدین کے حقوق پر جمعے کا خطبہ ھوتا ھے، تو افراتفری کا سماں بنتا ھے،، اور اگلا جمعہ لازماً بیوی کے حقوق پر دینا پڑتا ھے، جب بھی کبھی رحم مادر میں نفع اور نقصان کے طے ھو جانے کی بات ھوتی ھے تو پھر تقدیر پر بحث لازم کرنی پڑتی ھے، سعی و جدوجہد کا رحم مادر میں لکھے گئے کے ساتھ کیا کمبینیشن بنتا ھے،، بندہ پھر ٹانگیں پسار کے ٹوم اینڈ جیری کارٹون دیکھے میکائیل خود ھی بیل بجا کر چیک پکڑا جائے گا کہ اللہ نے تیرے مقدر میں جو لکھا تھا وہ وصول کرلو ! بلکہ ائندہ ایزی پیسہ شاپ سے وصول کر لیا کرو،مجھے تکلیف نہ دیا کرو ! رحم مادر میں لکھے پر ھمارا ایمان ھے ! مگر اس میں خود ھمارا بھی کچھ کردار بنتا ھے، ٹھیک اسی طرح جیسے اللہ نے اولاد تو لکھی ھوتی ھے،مگر اس میں ھمارا بھی کوئی کردار ھوتا ھے ! اللہ پاک نے سورہ المائدہ میں موسی علیہ السلام کی قوم کو بیت المقدس لکھ کر دے دیا تھا،، کتب اللہ لکم" مگر وہ بھی ایسے ھی سمجھے تھے کہ جب ھمارے نام رجسٹری ھو گئی ھے تو پھر ڈر کاہے کا ،، مگر اپنا کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا کہ قبضہ تم نے خود لینا ھے،، ان کے انکار پر رجسٹری منسوخ ھو گئی اور چالیس سال کے لئے ان پر بیت المقدس مین داخلہ حرام کر دیا گیا اور 40 سال کے لئے میدان تییہہ میں قید کر دیئے گئے ! آج کل تقدیر اور اپنے کرادر کو سمجھنا بہت آسان ھو گیا ھے، اۓ ٹی ایم مشین جس سے نقد رقم وصولی جاتی ھے اس کی تقدیر یا پروگریمنگ بینک والے کرتے ھیں،، اس تقدیر میں ھمارا کردار بہت اھم ھوتا ھے،، ھم کارڈ مشین کو دیتے ھیں تو وہ تقدیر کے مطابق پاس ورڈ مانگتی ھے،، پاس ورڈ غلط ھو جانے کی صورت میں وہ کارڈ کو پکڑ لیتی ھے،یہ بھی تقدیر کا حصہ ھے،،پہلے سے اس میں یہ ھدایات موجود ھیں قاری حنیف سے اس مشین کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں نہ میری شکل سے نفرت ھے،، اسے کسی کی غلطی پر وھی ری ایکشن دینا تھا جو اس نے میری غلطی پر دیا،،اس کو کہتے ھیں سنۃ اللہ،، جو قوم غلطی کرتی ھے،، اللہ کی آفاقی پروگریمنگ یا تقدیر کے مطابق قوانین حرکت میں آتے ھیں اور وہ قوم ٹھیک اسی جگہ کھڑی ھوتی ھے جہاں آج 57 اسلامی ممالک کھڑے ھیں ! پاس ورڈ ٹھیک ھونے کے بعد اب آپشنز کی ایک فہرست کھلتی ھے،، اب پھر میرا کردار شروع ھو گیا،مجھے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ھے کہ مجھے کیا آپشن لینا ھے،، مگر زیادہ سوچنے پر بھی تقدیر ایکشن میں آتی ھے،، اور وارننگ ملتی ھے کہ سرکار کارڈ پکڑو اور گھر جا کر سوچ کر آؤ،یہاں دوسرے لوگوں کا وقت ضائع مت کرو،، اس لئے کہ وقت سب کی مشترکہ امانت ھے، جو بندہ بیلنس انکوائری کا بٹن دبائے گا،،اب کوئی بھی وظیفہ پڑھ لے نتائج بیلنس شیٹ کی صورت سامنے آئیں گے،، کیش ودڈرال والے آپشنز کبھی نہیں کھلیں گے،، عملی زندگی میں بھی بہت سارے بٹن ھمیں کو دبانے ھوتے ھیں اور وقت پر دبانے ھوتے ھیں،،مگر بعض دفعہ ٹھیک دبا کر بھی جواب ملتا ھے کہ جناب آپ بہت پڑھے لکھے اور عقلمند ھیں مگر ویری سوری آپ کے اکاؤنٹ میں آپ کے حسبِ تمنا بیلنس ھی موجود نہیں،، میں نصیب ھوں کسی اور کا مجھے مانگتا کوئی اور ھے " بینک مشین بے رخی کے ساتھ کارڈ باہر نکال دیتی ھے،مگر اللہ ایسی دعا کو محفوظ فرما لیتا ھے اور آخرت میں اس کا اجر دے گا،جسے دنیا میں پورا نہ کیا گیا ! اب سوال یہ ھے کہ جناب پھر سعی کیوں کی جائے، مقدر کا انتظار کر لیا جائے،، اور نماز روزہ کیوں کیا جائے جبکہ جنت جہنم کے فیصلے ھو چکے ھیں؟؟ تو پہلی بات یہ رھی کہ کیا ھمیں اس تقدیر کا پرنٹ آؤٹ ای میل میں بھیج دیا گیا ھے جو ھم ھاتھ پر ھاتھ رکھ کر بیٹھے رھیں؟؟ تقدیر مشروط بھی ھوتی ھے کہ اگر اس نے یوں کیا تو پھر یوں ھو گا ورنہ پھر ایسا ھو گا ! اگر فلان ڈاکٹر کے پاس پہنچ گیا تو مزید دس سال زندگی مل جائے گی ورنہ چھٹی،، اگر فلاں دفتر انٹرویو دیا تو رزق مین اضافہ کر دیا جائے گا ورنہ پرانے پر گزارہ کرے،، سورہ نوح میں یہ آپشن ذکر کیا گیا،، و یؤخر کم الی اجلٍ مسمی،، ان اجل اللہ اذا جاء لا یؤخر لو کنتم تعلمون،،اے قوم مجھ پر ایمان لے آؤ تو اللہ تمہاری خطائیں معاف فرما دے گا اور تمہیں مٹانے میں ایک خاص مدت تک تاخیر کر دے گا،، جنت اور جہنم کا مسئلہ کچھ یوں ھے کہ اللہ پاک نے جس شخص کو بھی پیدا فرمایا ،اس کے دو گھر بنائے ایک جنت میں اور ایک جہنم میں،، ھر انسان کو دونوں رستے سجھا دیئے کہ یہ جنت میں تیرے گھر کی طرف جاتا ھے اور یہ جہنم میں تیرے گھر کی طرف جاتا ھے،، فیصلہ تو نے کرنا ھے کہ کہاں پدھارنا ھے ! جنتی کو جنت میں جب کسی دوسرے کی جنت دی جائے گی تو بتایا جائے گا کہ آپ فلاں شخص کی جنت کے وارث بنے ھیں جس نے جہنم کا گھر پسند کیا ھے اور ساتھ اسے وہ شخص جہنم میں دکھایا بھی جائے گا تاکہ مومن کے شکر میں اضافہ ھو،، ( اولئک ھم الوارثون، الذین یرثون الفردوس ھم فیہا خالدون) المومنون،، اور ساتھ یہ بھی بتایا جائے گا کہ وہ جہنم میں آپ کے مکان کا وارث بنا ھے جس سے آپ بچ گئے ھو ! تو وارث ھمیشہ دوسرے کی جائداد کا ھوتا ھے،، اسی طرح جہنمی کو جنت میں اس کا گھر دکھایا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ تم نے اپنی غلطی سے اپنا وہ گھر کھو دیا،،جس سے کافر کی حسرت میں اضافہ ھو گا،، تو جناب جب ھمیں تقدیر کے معاملے میں لاعلم رکھا گیا ھے تو اسی لئے رکھا گیا ھے کہ ھم خیر اور بھلے کی امید رکھتے ھوئے اپنی سعی و کوشش کا رخ صحیح سمت رکھیں،، اور اللہ پر بھروسہ رکھیں کہ وہ ھماری سعی کو رائیگاں نہیں کرے گا !
               
 Try our destiny : )
                    I do not know what he was saying would be left alive needs or that "broke out when the resurrection, came to speak to your youth, when the Friday sermon is on parental rights, then chaos is an atmosphere, and next Friday is to make sure the rights of the wife, even when the mother's womb to get fixed in a matter of profit and loss is the amount you have to have is the destiny debate, struggle, effort and compassion Entries are made with mother kmbynysn, Tom & Jerry cartoons like the person then yes Michael will be caught out by playing the same bull that he had written in your destiny then you receive! but also Easy Money Shop Do've received, I did not hurt me! womb to Entries Our Belief! but also our role in this is, just like when he wrote children can suffer, but also our character is Allah (sw) Holy Moses gave the people of Jerusalem writing, books Allah, "but he also understood that the same is when our name has been registered so afraid of anyway,been imprisoned! Today, destiny is very easy to understand and has been kradr, O cash from ATM machine which has been recovering from his destiny or do prugrymng Bank, our role in this destiny is very important, we card machine According to the decree, they are prompted for a password, the password is wrong when I would hold that card is, it is part of fate, there are already guidelines in the Haneef Qari this machine no personal animosity is not hate my face, it was a mistake to give the same reaction to it was my fault, says that the Congress, which is that people make mistakes, God's universal prugrymng or the Divine laws come into action and that is the amount of people standing in the same place where today 57 Islamic countries are standing up! After recovering the password can now open a list of options, has once again begin my role, I thought that I have to decide what option is taken, but there is more to think that the Divine action, And there is a warning that the government Cards Grab and go home thinking, 'Let other people here do not waste time, because time is the most common deposit, balance inquiry button you pressed the person will no longer benefit the Results will be read before the balance sheet, cash withdrawal options that will never open, practical life are pressing too many buttons we are pressing on time, but sometimes down right answerIt is prayed that Allah Preserve takes his reward in the Hereafter will be fulfilled in the world! Now the question is why Mr. and effort, destiny will have to wait, and pray Why will the heaven of hell, judgment day've lost? giving the first thing that we print out the destiny email which was sent to us by placing his hand on hand to stay seated? Luck is the amount subjectold to live on, this option has been mentioned in Surah Nuh, Ali died at the ywkr inky, claiming he merely bringing them here ywkr kntm talmun, believe me, O God forgive your transgressionsPaths were both suggest that your home is in heaven and hell is in your home, you need to do is decide where is pdarna! heavenly paradise would be another heaven will be told that you are such a person inherit heaven is like what the hell home and it is shown to be one hell of a believer may increase thanksgiving,, (we aluarsun consciousness, we blame those who yrsun Think kaldun) Mu'minoon, and will also inherit the hell is your home if you survived, you inherit the property of another is always, well hell in paradise will be shown and told the house that will be your own fault you lost the house, which will be increased loss of unbelievers, so was unaware of the case of Mr. Luck is when we kept for the same has been Well and good, we hope that our efforts online and try to keep turning the right direction, and our contribution to the trust that they will not go to waste

یکساں مواقع

اللہ پاک نے انسان کو جس طور پر بنایا ھے،، اور بلا تفریق و تعصب ان میں سے ھر ایک کو یکساں مواقع     سے نوازا ھے،، عام آدمی ھو یا کسی نبی کا باپ،بیٹا،بیوی یا کوئی اور رشتہ دار،  سب کو برابر مواقع فراھم کیئے ھیں،، اپنے اس عدل و انصاف پر اللہ نے قسم کھائی ھے ،،، و نفسٍ وما سوۜاھا ،، فألھمھا فجورَھا و تقواھا،، اور قسم ھے نفس کی اور جس عدل سے اسے نافرمانی اور فرمانبرداری کا موقع دیا گیا! یہ موقع فرعون کے پاس بھی تھا،، اور اللہ پاک نے موسی علیہ السلام اور ھارون علیہ السلام ،دونوں بھائیوں کو الگ الگ کہا کہ اس سے نرمی اور تہذیب کے دائرے میں بات کرنی ھے،اور یہ امید لے کر بات کرنی ھے کہ شاید وہ ھدایت کے موقعے سے فائدہ اٹھا لے،، اور اگر وہ یہ موقع ضائع کر دے تو کم از کم تم اس کا سبب نہ بنو ! کہ فرعون قیامت کو کہہ دے کہ اس نے بات ھی اس طرح کی کہ میرا کھوپڑا گھوم گیا( کلمہ پڑھ اوئے کافرا،،کافر کافر فرعونا کافر ) پھر فرعون نے ڈوبتے وقت ایمان لا کر یہ ثابت کر دیا کہ اگر وہ چاھتا تو اس سے پہلے بھی ایمان لا سکتا تھا،،اس کو یہ صلاحیت واقعتاً عطا کی گئی تھی،، اور اگر فرعون جیسے دعوی خدائی کرنے والے کو دی گئی تھی تو ابوجہل اور ابولہب کو بھی یقیناً دی گئی تھی،، اللہ کو سیاست کرنے کی کیا ضرورت ھے ؟ تقدیر کو ھماری زبان میں قدرت کہتے ھیں،،یعنی نیکی اور بدی کرنے کی قدرت اور موقع اللہ پاک کی طرف سے دیا گیا ھے،، پیسے نکلوانے والی مشین آپ نے دیکھی بھی ھو گی اور استعمال بھی کی ھو گی،، اس کی ساری سیٹنگز اور پروگرامنگ بینک کی طرف سے کی گئی ھے،، یہ بینک کی جانب سے اس مشین کی تقدیر ھے ،اب اس تقدیر کو آپ نے بینک کی مرتب کردہ شرائط کے ساتھ استعمال کرنا ھے،اگر آپ نے غلط پاس ورڈ مار دیا اور آپ کا کارڈ سٹک ھو گیا،تو آپ تقدیر بنانے والے یعنی بینک کو الزام نہیں دے سکتے،، جب بندہ بیلنس انکوائری والا بٹن دباتا ھے تو متعلقہ تفصیلات سامنے آ جائیں گی،،جب کیش ودڈرال کا بٹن دباتا ھے تو کیش کے آپشنز سامنے آ جاتے ھیں،، 200 چاھئے یا 100 چاھئے یا دیگر اماؤنٹ چاھئے،، آپ اس مشین کی پروگرامنگ تبدیل نہیں کر سکتے،، البتہ خیر یا شر کے بٹن دبا سکتے ھیں،، اب بینک نے اس کی حد اگر 5000 درھم رکھی ھے تو اپ کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ درھم بھی ھو تو آپ 24 گھنٹے میں 5000 ھزار سے زیادہ نہیں نکلوا سکتے،، اور اگر اکاؤںٹ میں 500 ھے تو آپ 5000 ٹائپ کر کے 5 ھزار نہیں نکلوا سکتے اور لمٹ کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھا سکتے،، آپکے اکاونٹ میں بھی کچھ ھونا چاھئے،، و من اراد الاخرۃ و سعی لہا سعیہا،،، اولئک کان سعیھم مشکورا،، جو آخرت کا ارادہ کرے اور اس اخرت والے اکاؤنٹ میں کچھ بیلنس بھی ڈالے،، ھم کبھی بھی اس کی جنت کا راستہ اس وجہ سے نہیں روکیں گے کہ اس کی تقدیر میں جہنمی ھونا لکھا تھا، یہ کدھر منہ اٹھائے جا رھا ھے،، کیکر کا درخت بو کر اس کے ساتھ انگور لگنے کی دعائیں کرنا اور کرانا،، اللہ پر ایمان نہیں بلکہ اللہ کی توھین ھے،،کہ تو اپنی سیٹنگ تبدیل کر،،تو اپنی سنت تبدیل کر کے کیکر کے ساتھ انگور لگانا شروع کر دے،، ھم اپنی خو نہیں بدلیں گے،،ھم کیکر ھی بوئیں گے،


Equal Opportunity :)
Allah has made the man, and without any discrimination and bias given equal opportunities to each one of them is, the common man or a prophet of the father, son, wife or any other relative, all are given equal opportunities, justice and fairness that Allah has promised, and self dimensional suaha, and tquaha second thing, and is the type of person who had the opportunity to treat her disobedience and obedience ! It was also a chance to Pharaoh, and Moses, Jesus and Allah Profile Joseph, two brothers separated from the realm of relaxation and culture is to talk, and talk is hoping that maybe Take advantage of the opportunity for guidance, and if they missed this opportunity because at least you do not! Tell Pharaoh that they feel like it's been around my skull (Yes, read the word pagan, pagan pagan pagan king) Then Pharaoh was setting proved that believe that if they want itWhat? Our destiny is called in the language of nature, and the nature of the good and evil has been given by Allah, withdrawing money machine, you will be seen and will be of use, the entire Settings and programming is made by the Bank, the Bank is the fate of this machine, now its destiny with the conditions set by the bank is using, and if you hit the wrong password Stick the card was lost, so you can not blame destiny maker of the Bank, if the slave Balance Inquiry button presses specifics will come, when the cash is cash withdrawal options turn the front can become 200 or 100 should or should should amawnt, you can not change the programming of the machine, good or evil, but you can click the button, and now the bank is the limit if you have 5000 coins You also get 5 million coins in your account in 24 hours, more than 5000 thousand true, and if your account is 500 in 5000 and 5 thousand true to type and can not take advantage of the limit, your account should be any, and the eligible sayha intend alakra and effort, ear consciousness sayhm grateful, that life wants some balance in this account shall hereafter, we never her way to heaven It will not stop because it was destined to be hell, where it might be taken away, and the smell of acacia trees and grape alarm to pray, believe in God but Allah Humiliate If that changed your settings, then changed his Sunni start planting grapes with demand, we will not change our decent, we feel demand will grow

دعا کے آداب و مضمرات


دعا ایک مستقل عبادت ھے جس طرح نماز روزہ زکوۃ اور حج ھے - اللہ سے دعا کرنا بھی اسی طرح فرض کیا گیا ھے جس طرح اللہ کی نماز پڑھنا فرض کیا گیا ھے-
 قال ربکم ادعونی،استجب لکم

 تمہارا رب کہتا ھے کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا( المومن )
 اس میں دعا کا حکم بلا امتیاز سب کو دیا گیا ھے،یعنی نیاک و بد سب کو ،جسطرح نماز روزے کا حکم سب کے لئے ھے،نیک ھو یا بد،، اس  آیت میں قبولیت کا وعدہ بھی سب سے بلا امتیاز کیا گیا ھے،،نیک ھو یا بد - ماں جس بچے سے ناراض ھوتی ھے،اس کا حصہ ضرور دوسروں سے چھپا کر رکھ دیتی ھے- محروم کبھی نہیں کرتی پھر جو ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ھے وہ کیسے اپنے بندے کو محروم کر سکتا ھے،، دعا کا حکم نماز سے زیادہ بار دیا گیا ھے،، بلکہ دعا ھر عبادت کا جوھر ھے،
 الدعاء مخ العبادہ اور الدعاء ھو العبادہ ،،
 ارشادات نبوی ﷺ ھیں !
 ھمارے یہاں ھر چیز کی طرح دعا کے بارے مین بھی عجیب عجیب تصورات قائم ھیں،،
1- دعا کے لئے ایک نیک انسان کی تلاش - یہ بالکل ایسے ھی ھے جیسے بیمار تو میں ھوں مگر دوا کے لئے مجھے کسی صحتمند آدمی کی تلاش ھے تا کہ اسے دو ڈھکن دوا پلا سکوں،،دعا تو پکار ھے وہ پکار جو ماں سے سرِ بازار بچھڑ جانے والے بچے کے منہ سے نکلتی ھے،،وہ دردناک پکار فلم مین بھی سنی جائے تو رونگھٹے کھڑے ھو جاتے ھیں،، وہ درد بھری پکار کسی گنہگار کے منہ سے ھی نکل سکتی ھے،، میں نے پہلی دلی دعا میدانِ عرفات میں الیاس کاشمیری اداکار کے پیچھے 1982 میں کی تھی،، میں عصر کے بعد خیمے سے جبلِ رحمت جانے کے لئے نکلا ،ابھی تھوڑا دور گیا ھوں گا کہ رونے اور ڈکرانے کی آواز آئی ،، ساہڈ پر دیکھا تو ایک لمبا دھڑنگا آدمی مچل مچل کر رو رھا تھا
اور لوگ بھی اس کے پیچھے آہ و زاری میں مشغول تھے،، میں نے اس کا مچلنا تڑپنا اور اس کے الفاظ سنے ،فریادوں کی بے ترتیبی بتا رھی تھی کہ کسی مولوی سے قافیے سیکھ کر نہیں آیا،، سب کچھ اندر سے نکل رھا ھے،میں سمجھ گیا کہ رحمت ادھر برس رھی ھے،، میں نے خاک کی مٹھی اٹھائی اور اپنے سر پر ڈال لی اور پھر اس کے پیچھے کھڑا ھو گیا،، کیا آپ یقین کریں گے کہ مین آج تک اس دعا کے ثمرات لوٹ رھا ھوں ؟ اس کے بعد میں حج اور عمروں پر بار بار گیا ھوں مگر الیاس کاشمیری مرحوم کی دعا والی فریکوئنسی مجھے پھر نہیں ملی،، اگر عرش ھلانے والی دعا کرنی ھے تو کسی نیک کی تلاش نہ کریں کسی گنہگار کی تلاش کریں،منت ترلا کر کے اسے دعا پر آمادہ کر لیں اور پھر اس کے ہیچھے صرف آمین کریں،دیکھیں وہ کیسے عرش کو ھلاتا ھے !
 جس درد سے بیمار اور گنہگار روتا ھے، اس درد سے صحتمند اور پرھیزگار رو ھی نہیں سکتا،،اور آپ کو پتہ ھے کہ ماں بچے کی تکلیف کا اندازہ اس کے رونے کی کیفیت سے لگاتی ھے،،اسے پتہ ھوتا ھے کہ یہ رونا دودھ کا رونا ھے،بچے کو بھوک لگی ھے اور یہ رونا کوئی اوپرا رونا ھے ،تکلیف کا رونا ھے،،گنہگار کے رونے سے صرف رحمان نہیں چونکتا،فرشتوں کی بھی دوڑیں لگ جاتی ھیں !

 میں نے دوران طواف ایک گونگے کو دیکھا جو گوں گوں کر کے رو رھا تھا کچھ کہنے کی کوشش کرتا تھا،،وہ جب اپنے اردگرد لوگوں کو ٹولیوں میں قافیوں کے ساتھ مانگتے دیکھتا تو اسے احساس ھوتا کہ یہ بولنے والے تو سارا لوٹ کر لے جائیں گے،

میری کون سنے گا ،میرے پاس تو الفاظ ھی نہیں ھیں- اس کے بعد وہ بےساختہ آسمان کی طرف بے بسی سے دیکھتا اور دردناک فریاد کر کے پاگلوں کی طرح غوں غاں کرتا تھوڑی دور تک دوڑتا،، میں سمجھ گیا کہ رحمٰن نے بولنے والوں کو تو فرشتوں کے حوالے کر دیا ھے اور خود اپنی رحمت سے اس گونگے کی طرف متوجہ ھے جس کی اس کے سوا کوئی نہیں سمجھ سکتا ،میں پورا طواف اس گونگے کے پیچھے دوڑتا رھا اسی کی غوں غاں پر آمین کرتا رھا،اور ثمرات سمیٹتا رھا ! اللہ پر نیکیوں کی دھونس نہین چلتی،،نیکیاں ھم اپنے بھلے کو اپنے اکاؤنٹ مین بھیجتے ھیں رب پر کونسا احسان ھے کہ بندہ ادائیں دکھاتا پھرے، تازہ تازہ گولڈن کارڈ چلا تھا،، جو پاکستان تین لاکھ اپنے اکاؤنٹ میں بھیجے گا گولڈن کارڈ ملے گا اور کسٹم مین چھوٹ ھو گئی، نیز پاسپورٹ فری بنے گا،،گولڈن کارڈ لے کر اسلام اباد ایئرپورٹ پر اترے، کسٹم پر گزر ھوا ، ھاتھ والی سلائی مشین پاس تھی،، کسٹم لگایا گیا،، اسے کارڈ بتایا،،کہنے لگا یہ کیا ھے؟ بڑے فخر سے بتایا پاکستان 3 لاکھ روپیہ بھیجا ھے،، پلٹ کر کہنے لگا مولوی صاحب اپنے اکاؤنٹ میں بھیجا ھے، مجھ پر کوئی احسان کیا ھے؟ کسٹم والا نہین مانا،، رب کو کوئی چار سجدے کر کے تھلے کیسے لگا سکتا ھے،، ؟ دعا کا فوری اور نقد فائدہ ھی یہ ھے کہ سب سے پہلے آپ کے گناہ معاف اور صاف کیئے جاتے ھیں،،پھر آپکی دعا کا جائزہ لیا جاتا ھے کہ آپ کے لئے فوری قبولیت ٹھیک رھے گی یا اسے مؤخر کر لیا جائے یا آخرت کی ضرورت کے لئے فکس ڈیپازٹ کر لیا جائے جو بھی فیصلہ ھو گا،،آپ ھی کی فیور میں ھوگا،، آپ کی بہتری کے لئے ھو گا،،اللہ پاک کا اپنا مفاد ھے ھی نہیں کہ وہ اپنے فائدے کا سوچے گا،، ھماری عبادت اس کا کوئی فائدہ نہیں کرتی اور ھمارے گناہ اس کا کوئی نقصان نہیں کرتے،،دونوں چیزیں ھم اپنے اکاؤنٹ میں بھیجتے ھیں،، گناھوں سے شرما کر جو لوگ اللہ سے مانگنے سے رک جاتے ھیں،،انہیں وہ بار بار کہتا ھے ،میری رحمت سے مایوس مت ھو جاؤ، اللہ سارے گناہ معاف کر دے گا،، تم ان کی وجہ سے میرے پاس آنے سے کتراتے ھو ناں؟ یہ لو میں نے سارے ڈیلیٹ کر دیئے ،بلکہ ھر گناہ کے بدلے نیکی لکھ دی "یبدل اللہ سیئاتھم حسنات،، اللہ ان کے گناہ لے کر نیکیاں پکڑا دیتا ھے،،ایک ٹوکری مین گناہ ڈالو اور دوسری سے نیکی اٹھا لو،، یہ دعا کے نقد فائدے ھیں،، جب کوئی کسی بڑے سے ملنے جاتا ھے تو پتہ ھے کیا ھوتا ھے؟ بیوروکریسی کے کارندے اسے اس کے دربار کے قابل بناتے ھیں،، یہانتک کہ اگر شیخ صاحب کو سفید بال ناپسند ھوں تو مہمان کے بال سیاہ کیئے جاتے ھیں ،اسی طرح رب کے دربار کے تقاضوں سے آگاہ فرشتے اس کے حکم اور پسند کے مطابق آپ کو گناھوں سے صاف ستھرا کر کے رب کے حضور پیش کرتے ھیں !پھر بھی آپ سوزوکی بک کر کے دعا کروانے نیک کے پاس جاتے ھو،،بھائی وہ بکنگ کے پیسے کیسی مریض کی دوا کے لئے دے دو،، اور ھاتھ کھڑے کر لو،اپنے نبیﷺ کی بات کا اعتبار کرو ،،وہ عرش والا کبھی کسی کے اٹھے ھوئے ھاتھ خالی نہیں لوٹاتا ،اسی لئے تو حکم دیا گیا ھے کہ ھاتھ چہرے پر پھیر کر رب کی عطا پر شکر گزاری کا اظہار کرو ،،تیرے ھاتھ خالی نہیں لوٹے اس لئے اس بھرے ھوئے خزانے کو نیچے نہ گراؤ بلکہ ھاتھ چہرے پر مل کر نیچے کرو،، دعا کے آداب میں پہلے اللہ پاک کی تعریف پھر نبی پاکﷺ پر درود پھر اپنی بات پھر درود پر بند کر دو،، نبیﷺ فرماتے ھیں اللہ بڑا بامروت ھے ممکن نہیں کہ وہ دعا کا پہلا اور آخری حصہ تو قبول فرما لے اور درمیان والا چھوڑ دے !

دعا کے مضمرات !

دعا کر کے ھضم کر لینا خالہ جی کا گھر نہیں اس کے لئے یا تو ھمالیہ جیسا ایمان چاھئے یا کے -ٹو  جتنا گناہ -جو
انسان کی گردن جھکا کر رکھے-گنہگار جب دعا مانگتا ھے تو ڈر ڈر کے مانگتا ھے،اسے اپنے گناھوں کے کلپ بار بار نظر آ رھے ھوتے ھیں،، پوری ھو جائے تو فبہا ،، نہ ھو تو وہ اپنے آپ کو ھی کوستا ھے کہ تو نے بھی کونسا کوئی اچھا کام کیا ھوا ھے ! یہ تو ھونا ھی تھا،، وہ مزید مسکینی اور عاجزی کا شکار ھو جاتا ھے ۔۔ اللہ معاف کرے نیک آدمی جب دعا مانگتا ھے تو دعا نہین مانگتا وہ تو الٹی میٹم دیتا ھے،،اپنی نمازوں ،اشراق و اوابین،، حج اور عمرے کے کلپ بار بار لگ رھے ھوتے ھیں،، جوں جوں قبولیت میں دیر ھوتی ھے موڈ خراب ھوتا جاتا ھے،، اور وہ سمجھتا ھے کہ اس کی انسلٹ کی جارھی ھے،، اور آخر بول پڑتا ھے، یار نمازیں بھی پڑھتے ھیں، صدقہ خیرات بھی کرتے ھیں مگر مصیبت نے ھمارا ھی گھر دیکھ لیا ھے،، یہ گلے شکوے کا انداز دعا کو کیا قبول کرائے گا عبادت کو بھی بے کار کر دیتا ھے،، دعا کر کے رب کی مرضی پر چھوڑ دینا چاھئے، یاد رکھئے دعا میں ٹائم فریم نہیں ھوتا،،منگتا کسی کو الٹی میٹم نہیں دیتا،، منگتا یہ نہیں کہتا کہ سرکار اتنے دو،، ڈالرز ھی دو،، وہ کشکول آگے کر دیتا ھے جو آپ کے جی میں آئے ڈال دو ،، موسی علیہ السلام کا دعا کا ادب دیکھا ھے،، درخت کے نیچے کھڑے ھو کر فرمایا " ربِ انی لما انزلتَ الی من خیر فقیر ( القصص ) ائے میرے پالنہار میں ھر اس چھوٹی سے چھوٹی خیر کا محتاج اور قدردان ھوں جو تو میری جھولی مین ڈال دے، اس ادا پر رب کی رحمت کا ٹوٹ پڑنا دیکھو،، گھر بھی دے دیا، نوکری بھی دے دی، بیوی بھی اسی دن دے دی،، یہ ھے ھمارے رب کا مزاج ،،بلیک میلنگ اسے بالکل پسند نہیں ،،
 نہ وہ نسب سے بلیک میل ھوتا ھے نہ عبادت سے،، سر جھکا دو، آنکھیں نیچی کر لو، رو لو،، نہیں تو رونے کی صورت بنا لو،، پھر دیکھو وہ خود تمہاری ضرورتوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کے پورا کرے گا ! اللہ آپ کو سلامت اور اپنے در کا محتاج رکھے ! آمین 

Prayer of Manners & Damages  
Prayer is a regular worship, prayer, fasting, zakat and hajj , which is - to pray to Allah as well as the Prayer is assumed is assumed -
 Mrs. rbkm adauny , astjb . Allah

 Pray your Lord says to me that I would pray ( Mu'minoon )
 I pray that everyone has been indiscriminate order , ie all nyack and evil , someone is praying for all the fast , good or bad , this verse also the word of acceptance have been indiscriminate , , good or bad - the mother of the child may feel angry , part of it is definitely keep hidden from others - never lose that love is more then seventy mothers how they can lose the person , pray, pray more than once has been ordered , but each prayer is worship Nuclear ,
 Keep alabadh and get manu Keep alabadh , ,
 Sayings of the Prophet !
 About Us Pray like everything in here too strange set of concepts ,
1 - find a good man to pray - it is just the same as I 'm sick but I'm a healthy guy looking for medicine so that it is able to administer medication two Caps , pray, cry when they cry , which is Mother separated from the child's mouth out of the market is , if he heard the painful cry movie Man standing runghty may be , the pain may get the call again from the mouth of a sinner , I prayed for the first Delhi Ilyas Kashmiri actor in Arafat back in 1982 was , in the afternoon, went to mercy from the tent , now that would have been a far cry and the voice of dkrany , Naked sahd saw a tall man Mitchell Mitchell had been crying.
They were also engaged in behind him wail , , in tormented him sulk and listen to his words , telling fryadun clutter that a cleric was convicted did not learn from the unique addictive quality , all growing out of the it is understood that in giving mercy is the year , I picked up a handful of dirt and threw it over his head and then stood behind him was lost , till you believe that the main benefits of this prayer been returned do ? After that I have been repeating Hajj and ages Ilyas Kashmiri , but the frequency of late , I did not pray , if pray is the depletion Throne not find any good to find someone guilty , and begged tarala ask him to get ready and then it just does hychy , see how he is hlata to the Throne !
The cries of pain are sick and sinful , can not feel this pain was healthy and virtuous , and you know that the mother is the child's distress may serve to evaluate the state of his crying , it is know that the cry milk is crying , hungry baby is crying and crying is above , is the cry of distress , weeping sinner Rahman not only shocked , there are races of angels !

 I saw that during the tawaf a mute cry of the people , by the people had been used to try to say something , they ask around and see people with qafyun in groups it does make sense that the speakers take the whole back will ,

Who will listen to me , my words are not enough - then that religion still looks toward heaven and a painful cry of helplessness and gan gun makes a long run like crazy , I understood that Rahman speakers is then handed to angels and his mercy which is attracted to the dumb can not understand any of it , the whole she runs behind the dumb ones that just been amen to gan gun , and Patriotic growing ! Virgin did not goodness in God 's bullying , his good deeds we can send in their accounts that the Lord is gracious , what should a person displays posturing , had fresh golden card , which Pakistan will send three million Golden Card found in your account Man has been released and customs , and passport will be free , the Golden Card arrived at Islamabad airport , customs was passed on , his hand had a sewing machine , customs levied , it said card , said What is it ? Pakistan has sent Rs 3 lakh had great pride , I was back in my account and sent Maulvi Sahib is no obligation on me what ? Customs considered the breaks , and prostrate Commons Lord , how can four is ? The cash benefit is immediate and that same prayer first made ​​your sins forgiven and become clean , then your prayers are reviewed immediately to your right that will accept him or her be delayed or the life hereafter whatever needs to be fixed deposit will be decided , in spite of you will feel , you will need to improve , not enough is Allah 's own interest that they will think of their own interests , our it does not serve any good and do no harm to our sin , both things we can send in your account , the blushing sins and ask God to stop those who are , he says he repeated , do not get frustrated if my mercy , Allah will forgive all sins , come to me because you have no fear ? Here I have the delete , but every sin, righteousness instead wrote " ybdl syyathm Hasnat Muhammad , Allah rewarded grabbed gives up his sin , sin, put in a basket and pick up good , it cash benefit of prayer , when no one can know what is the big match is ? bureaucracy operatives empower this court , until the white hair like his father if a guest 's hair black health can become aware of the requirements of the court order, the angels and the like that you clean the sins of the present Lord ! Suzuki still going to be good friends to pray for , , brother of booking money , how the patient's medication to give , and his hand raised it, the Prophet (SAW) that believe , that Allah is ever raised online hand empty return , so ordered has been turned to face the hand of the Lord Give thanks to bestow , let your hands be empty to fill the online treasure down below , but let down his hand on the face together , pray, in manners and appreciate the blessings on the Holy Prophet on his blessings lock again , the Prophet says that he prayed to Allah bamrut is not possible to accept the first and the last to leave and one in the middle !
The implications of prayer !

Hzm aunt 's house to pray do not believe that either should or as hmalyh - Tu sins - that
Man has bent neck - pray the sinner if he is afraid to ask for fear that their sins are coming to see the clip again and again , if the need fbha , or if he himself is the same cosine even so , what has been done ! It had the same feel , they are more prone to poor and humble is good ... God forbid the guy did not ask when you pray, pray that he gives ultimatum , your prayers , orient and auabyn , Hajj and looking to take the clip are repeated pilgrimage , bad mood , as is the amount of time , there is acceptance , and if he considers that it is evaluated to anslt , and finally have to speak , read, prayers of man , they are also the one who took the trouble to see our house is the same , it would take Introduction to pray, worship style also makes redundant is , prayer should be left to the will of the Lord , remember the time frame does not pray , does not give ultimatum to a panhandler , panhandler not say that such a two- state , two dollars again , which makes it more begging bowl put your niggers , Moses the prayer of Jesus is seen in literature , is standing under the tree and said, " Praise the Lord, I feel like Ali lama anzlt poor ( Qasas ) came my guardian and I need all the good little fans who have put in my bag , the Lord's mercy fall on the look , home made ​​, given the job , given his wife the same day , it is our Lord's temperament , blackmail not like it , ,
 They blackmail fatherhood is not worship , head bent in two , eyes down low , Cry , cry or make the case , then she would meet the criteria for your needs ! God keep you safe and actually need ! Amen