Friday, March 22, 2013

الجھنے کا انجام ناکامی


             نادان آدمی ناموافق باتوں سے الجھتا ہے۔        
  دانش مند آدمی 
  ناموافق باتوں سے دامن بچاتے ہوئے گزر جاتا ہے۔  


گلاب کے پھولوںکا ایک باغ ہے۔ آپ اس میں داخل ہوتے ہیں۔ اس کی خوبصورت پتیاں اور اس کے خوشبودار پھول آپ کو متاثر کرتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ایسا ہوتاہے کہ اس کے کانٹے آپ کو لگ جاتے ہیں۔ آپ کا ہاتھ زخمی ہوجاتا ہے یا آپ کے کپڑے کانٹوں میں پھنس جاتے ہیں۔
اب ایک صورت یہ ہے کہ گلاب کے باغ میں کانٹوں کی موجودگی کو آپ باغبان کا فعل قرار دیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ آپ یہ جانیں کہ یہ کانٹے قدرت کے قانون کا نتیجہ ہیں۔ اگر آپ کانٹوں کی موجودگی کا سبب باغبان کو سمجھیں تو آپ کے اندر نفرت اور شکایت کا ذہن ابھرے گا اور اگر آپ اس کو قانون قدرت کا نتیجہ سمجھیں تو آپ کانٹوں کی موجودگی کو بطور حقیقت تسلیم کرتے ہوئے یہ کوشش کریں گے کہ اس سے اعراض کرتے ہوئے اپنا مقصد حاصل کریں۔ ایک تشخیص سے احتجاج کا ذہن ابھرے گا اور دوسری تشخیص سے تدبیر تلاش کرنےکا۔
ہندوستان میں اکثریتی فرقہ کی طرف سے جو قابل شکایت باتیں پیش آتی ہیں ان کو مسلمانوں کے تمام لکھنے اور بولنے والے انسان کا پیدا کردہ مسئلہ سمجھتے ہیں۔ اس لیے وہ احتجاج کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ مگر یہ سراسر عبث ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے گلاب کے کانٹوں کے خلاف شوروغل کیا جائے۔ گلاب کے درخت میں کانٹے بہرحال رہیں گے اسی طرح انسانی سماج میں ایک دوسرے کو تلخ باتیں بھی ضرور پیش آئیں گی۔ان تلخ اور قابل شکایت باتوں کا حل صرف ایک ہے۔ ان سے اعراض کرنا‘ ان کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے سفرحیات پر رواں دواں رہنا۔ اس قسم کے سماجی مسائل خود اللہ کے تخلیقی منصوبہ کا حصہ ہیں اس لیے وہ کبھی ختم نہیں ہوسکتے۔ البتہ ان کی موجودگی کو گوارا کرکے ہم اپنی زندگی کے سفر کو ضرور جاری رکھ سکتے ہیں۔
نادان آدمی ناموافق باتوں سے الجھتا ہے۔ دانش مند آدمی ناموافق باتوں سے دامن بچاتے ہوئے گزر جاتا ہے۔ یہی ایک لفظ میں‘ اس دنیا میں ناکامی اور کامیابی کا راز ہے۔ یہاں الجھنے کا انجام ناکامی ہے اور نظرانداز کرنے کا انجام کامیابی ہے۔

The end embroiled failure
Immature man is entangled side of things . Wise man side of things while protecting the foot passes .

Phulunka a garden of roses . Enter it . , Its pretty leaves and fragrant flowers can affect you . Similar is the case with the scales that you take . , Your hand is injured or your clothes get caught in the thorns . longer a case of the presence of thorns in the rose garden , consider your actions gardener . otherwise is that you learn the laws of nature are the result of these scales . a the presence of thorns , if your gardener and my mind will emerge within you hate it, if you understand the law of nature, the presence of thorns as a fact acknowledged that it will try and turn away from to achieve the same goal . protest an assessment and evaluation of the mind will emerge to find a solution .

By the majority community in India would be able to complain about their writing and speaking Muslims all think of man -made problem . Because they are protesting the policy adopted . , But it is totally useless . Itto turn away , ignore them and keep moving on your sfrhyat . Such social problems are part of God's creative plan, he may never end . presence of their own life journey , we must care can continue .

Immature man is entangled side of things . Wise man side of things while protecting the foot passes . 's In a word , is the secret of failure and success in this world . Embroiled here to ignore the consequences of failure and success 

No comments:

Post a Comment